ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ القلعه نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت امور اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برازیلی شهر سائوپائولو میں قرآنی نمائش منعقد کرانے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ قرآنی نمایش یکم مئی بروز سوموار سے شروع ہوگی اور اور افتتاحی تقریب منعقد ہوگی اور نمایش آٹھ دن تک جاری رہے گی۔
سعودی وزارت امور اسلامی کے مطابق پروگرام کی افتتاحی تقریب میں برازیل کے میڈل ایسٹ امور کے سربراہ سڈنی رومرو اور شهر سائوپائولو کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔
پروگرام میں سعودی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل طلبا اور برزیل میں تبلیغٰی نمایندے اور لاطینی اسلامی مرکز کے اراکین اور دیگر افراد کی شرکت متوقع ہے۔
اس قرآنی نمایش میں ملک فهد پبلیکیشن کے قرآنی نسخے، فن پارے اور جدید ماڈرن قرآنی تخلیقات پیش ہوں گی۔
نمائش میں مختلف زبانوں میں قرآنی ترجمے بھی پیش کیے جائیں گے۔/
4137329