تیونس کی ٹسٹور مسجد؛ مذہبی سیاحتی مقام + ویڈیو

IQNA

تیونس کی ٹسٹور مسجد؛ مذہبی سیاحتی مقام + ویڈیو

9:16 - May 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3514244
ایکنا تھران: تاریخی جامع مسجد تستور حیرت انگیز گھڑیوں اور خوبصورت میناروں کے ساتھ ایک بہترین سیاحتی مرکز میں بدل چکی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی اسکائی نیوز کے مطابق جامع مسجد تستور جو شهر تستور میں قایم ہے دارالحکومت کے ۷۶ کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 

مذکورہ  مسجد اندلسی طرز معماری کا عمدہ نمونہ ہے اور بالخصوص مسجد کے مینار اپنی مثال آپ پے۔

 

مسجد خوبصورت کھڑکیوں کے ساتھ تزئین و آرائش شدہ بہترین منظر پیش کرتا ہے اور ایک خوبصورت گھڑی مینار کے اوپر نصب ہے جو مسجد کی سولر مسجد سے ہم آہنگ ہے۔

 

مسجد کا مینار آرگون ناقوس کی مانند تیار کیا گیا ہے جو جنوبی اسپین میں موجود ہے، جامع مسجد تستور کے ہال میں ایک ہزار نمازی بیکوقت عبادت کرسکتے ہیں۔

 

مسجد کی ساخت میں عمدہ اور خوبصورت ٹایلز، سنگ مرمر جو اسپین سے لائے گیے ہیں محراب بنانے میں استعمال ہوا ہے۔

 

 

مینار؛ بقایے باہمی کی علامت

انجمن حفاظت تستور کے رکن رشید سوسی کا کہنا تھا: تستور مسجد کا مینار اس طرح سے بنایا گیا ہے جو تین چیزوں کی علامت ہے: پہلی چیز فطری طور پر اسلام کی علامت ہے، دوسرا اس پر ستارہ داود دین یہود کی علامت ہے اور تثلیث کا نشان مسیحیت کی علامت ہے جو اس شہر میں تمام ادیان کی نمایندگی کی علامت ہے۔

 

مینار ۲۳ میٹر لمبائی کے ساتھ اندلسی طرز معماری کی عمدہ علامت ہے، مذکورہ مسجد سال 1630 میں قائم کی گیی ہے اور اس کا بانی اسپین کے انجنیر محمد تعزینو بتایا جاتا ہے جو فیملی کے ساتھ جنوبی اسپین سے اس طرف مہاجرت کرگیے تھے۔

 

ستارویں صدی کے آغاز میں اسپین کے  فیلیپ سوم، نے جب دوبارہ اقتدار سنبھالا تو حکم دیا کہ جو عیسائی مذہب قبول کرنے سے انکار کرے انکو جلاوطن کیا جائے اور اس طرح سے  انجنیر محمد تغرینو کو جلا وطن کیا گیا۔

 

اس زمانے میں ۸۰ هزار لو گ تیونس سے نکالے گئے جو اب تک واپس اندلس جانے کی فکر میں ہیں۔

 

جامع مسجد تستور دیکھنے ملک کے اندر اور دوسرے ممالک سے سیاح یہاں آتے ہیں۔

 

مسجد کی دلچسپ گھڑی

مسجد کے اوپر ایک آٹو میٹک گھڑی نصب ہے جو سیٹلایٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور اسکو نومبر ۲۰۱۴ میں دوبارہ تعمیر کی گیی۔

 

گھڑی کا بیک راونڈ سنگ مرمر سے تیار کیا گیا ہے اور اسکی سوئی الٹی سمت میں حرکت کرتی دکھائی دیتی ہے اور اس کر بہت سے لوگ حیرت کا اظھار کرتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

 

رشید سوسی کا کہنا تھا کہ مسجد کو خانہ کعبہ کے گرد طواف کے طرز پر تیار کی گیی ہے جو دائیں سے بائیں جانب انجام دیا جاتا ہے۔

 

جامع مسجد تستور میں منفرد گھڑی کے علاوہ ایک نماز خانہ، دو پتھر سے مزین صحن جہاں رومی آثار موجود ہیں اور اسی طرحی بعض دیگر منفرد اشیا موجود ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

ایک اور منفرد روایت گھڑی کی بات ہے  جسکو اسپینش انجنیر نے اس طرح تخلیق کی ہے کہ اس کی سوئی اندلس کی سمت حرکت کرے جو انسان کے خون کی گردش کی مانند ہے تاکہ عشق  کی علامت رہے۔

شھرتستور کے لوگوں کے مطابق یہ گھڑی اس شھر کی علامت اور پہچان ہے جو یہاں بقائے باہمی اور محبت کی نشانی ہے۔/

 

4137999

نظرات بینندگان
captcha