ایکنا نیوز- نیوز چینل المنار کے مطابق سید حسن نصرالله نے حزب اللہ کے شہید کمانڈر مصطفی بدرالدین، کی ساتویں برسی پر بیروت کے مدرسہ المھدی کے شهید سیدمحمد باقر ہال میں خطاب کیا۔
حزب الله رہنما سال ۲۰۰۸ میں سے مسلسل اس شہید کی برسی پر خطاب کیا ہے۔
سیدحسن نصرالله نے خطاب کے آغاز میں فلسطینی کامیابی کی دعا اور نیک تمناوں کا اظھار کیا۔
حزبالله رہنما نے غزہ میں فلسطینی کمانڈروں اور اسی طرح جیل میں قید کمانڈر خضر عدنان کی بھوک ہڑتال کی وجہ سے شہادت پر ان کو تبریک و تسلیت پیش کیا۔
سیدحسن نصرالله کا کہنا تھا: ان حملوں کا آغاز اسرائیلی حکام نے کیا ہے جسمیں فلسطینی مجاہدین اور کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
انکا کہنا تھا: صہیونی رجیم القدس فورس کے کمانڈروں اور میزائیل سسٹم کو نابود کرنا چاہتا ہے کیونکہ انکا خیال ہے کہ اس طرح سے مقاومت اور مجاہدین کی طاقت کمزور ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ قدس فورسز نے سکون سے اسکا جایزہ لیا اور پھر کتائب القسام، جو حماس کا جہادی ونگ ہے اس سے رابطہ کیا تاکہ مشترکہ لایحہ عمل طے کرسکے۔
سیدحسن نصرالله کا کہنا تھا کہ اس وقت مقاومت واحد اور متحدہ محاز سے لڑ رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ تل ابیب کے جنوب تک راکٹوں کی رسائی نے انکو خوف زدہ کردیا ہے اور نتن یاہو جھوٹ بھی نہیں بول سکتا کہ اس نے دشمن کی طاقت کو کنٹرول میں رکھا ہے۔
سیدحسن نصرالله کا کہنا تھا کہ مقاومت نے دکھا دیا کہ کسی کمانڈر کی شہادت پر خاموش نہیں رہ سکتی اور ہر اقدام کو بڑا جواب دیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں مجاہدین سے رابطے اور مشورے میں ہیں اور کسی طرح کی مدد سے دریغ نہیں کریں گے۔
سیدحسن نصرالله نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے حوالے سے کہا کہ شام اپنی جگہ پر باقی ہے اور انکا ارادے وہی پرانے ارادے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ترکی کے انتخابات میں شام ایک اہم موضوع ہے اور ہم ان لوگوں میں شامل ہیں جنکو شام کی کامیابی پر سب سے اول میں مبارکبادی کے پیغامات ملے۔
سیدحسن نصرالله نے شهید سیدمصطفی بدرالدین کو ایک بابصیرت کمانڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سارے مجاہدین اسی طرح دور اندیش ہیں۔
سیدحسن نصرالله کا کہنا تھا کہ شام اور لبنان میں تعلقات کو بحال ہونا چاہئے اور اگر ہمارے ہاتھ میں ہوتے تو کب کے یہ کام انجام دیتے۔
سیدحسن نے لبنان میں شامی مہاجرین کی واپسی کو بھی بہترین طریقوں سے حل کرنے پر زور دیا۔
حزب اللہ رہنما نے منشیات فروشی کے حؤالے سے بعض الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری مدد نہ ہوتے تو فورسز بہت سے ان مسائل کو حل کرنے پر قادر نہ تھیں۔
4140450