
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع، کے مطابق قرآنی آیت کی خطاطی فرنچ آرٹسٹ «شارل تئودر فرر» ( Charles-Théodore Frère)کی ہے اور دس سے پندرہ ہزار پونڈ میں اس کی نیلامی متوقع ہے۔
اس نیلامی میں خیابان قاهره کی پینٹنگ جو ایک اور فرنچ آرٹسٹ «بریگمن ژان لئون ژروم(Jean-Léon Gérôme)، کی ہے اس کی نیلامی ۷۰ تا ۹۰ رکھی گیی تھی تاہم پچاس ہزار پونڈ میں فروخت ہوئی۔
شارل تئودر فرر فرنچ آرٹسٹ تھا جس نے پیرس آرٹ گیلری میں درس حاصل کیا تھا اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے مختلف ممالک کا دورہ کیا۔
انہوں نے دورے کے بعد پیرس میں گیلری بنائی اور مختلف رنگوں کے استعمال سے انہوں نے مختلف فن پارے تخیلق کیے۔
ساتبی نیلامی مرکز میں اب تک مختلف اسلامی فن پاروں کی نیلامی منعقد ہوچکی ہے اور ایک بڑی نیلامی میں مشرقی وسطی کے حوالے سے ایک نادر قرآنی نسخے بخط کوفی میں فروخت کی گیی۔
مذکورہ نیلامی میں اس قرآنی نسخے کے علاوہ جو خط کوفی میں تھا جس کو دو سے تین لاکھ پونڈ میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا دیگر نادر اشیاء بھی موجود تھیں۔/
4140582