ایکنا نیوز- خبررساں ادارے بوابه الاهرام کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد النبی میں زبانوں کے شعبے کے ڈپٹی عبدالعزیز الحمیدی، کے مطابق خطبوں کا دس زبانوں میں ترجمے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: مسجد الحرام میں ترجموں کے شعبے کی جانب سے زیادہ استفادے کے لیے خطبوں کو دس زبانوں میں بیکوقت ترجمہ نشر کرنے کی کاوش کی گیی ہے۔
الحمیدی کا کہنا تھا: خطبوں کا ترجمہ فرنچ، اردو،فارسی، انگریزی، ترکش، مالائی، روسی، چینی، بنگالی اور ہوسا وغیرہ میں ترجمہ کیا جائے گا اور سامعین اپنی پسند کی زبان کو موقع پر ریڈیو اور بعض دیگر میڈیا سے سن سکتے ہیں۔
مذکورہ نمایندے کا کہنا تھا: عرفہ کے روز کے خطبے بھی حرمین کی ویب سائٹ سے دس زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔/