استکبار ستیزی؛ ایران اور لاطینی امریکہ میں نقطہ اشتراک

IQNA

کتب نمایش میں نشت:

استکبار ستیزی؛ ایران اور لاطینی امریکہ میں نقطہ اشتراک

7:19 - May 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514316
ایکنا تھران: نشست بعنوان «ایران و لاطینی امریکہ میں ثقافتی و ادبی تعلقات، روشن مستقبل» ادارہ ترجمہ و نشر معارف اسلامی اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق بی الاقوامی تھران کتب نمایش کے پانچویں دن نشست بعنوان «ایران و لاطینی امریکہ میں ثقافتی و ادبی تعلقات، روشن مستقبل» ادارہ ترجمہ  و نشر معارف اسلامی اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے منعقد ہوئی جسمیں فارسی زبان کے معروف استاد محمدحسن مقیسه؛ ادبی ادارے کے سربراہ امیر بیگ‌محمدی؛ اور مطالعہ روس کے ماہر احمد میانجی شریک تھے۔

 

ایران اور لاطینی امریکہ کے غنی ادبیات

 

اس نشست سے خطاب میں فارسی زبان کے ماہر استاد محمدحسن مقیسه نے لاطینی امریکہ بارے ناکافی معلومات کی طرف اشارہ کرتے ہویے کہا کہ کہ اس طرح کی نشست اور تعلقات سے ایک دوسرے کو بہتر درک کرنے میں مدد ملے گی اور نتیجے میں تجارتی تعلقات کو فروغ مل سکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں نقطہ اشتراک استکباری سوچ سے مقابلے کا رجحان ہے اور اسی طرح دونوں ممالک کے غنی ادبیات مشترکات میں شامل ہیں، ایران کے معروف شعراء جیسے حافظ اور سعدی آج بھی دنیا کی اہم یونیورسٹیوں میں موضؤع سخن ہیں اور لاطینی امریکہ کے لوگ ادبیات کے عاشق ہیں ۔

 

 

 

انکا کہنا تھا: دو کتاب «شرح اسم» بقلم هدایت‌الله بهبودی اور «خون دلی که لعل شد» جورهبر انقلاب کی زندگی بارے روئیداد کی کتاب ہے دنیا کے مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوچکی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ کتاب « خون دلی که لعل شد» حال ہی میں لاطینی امریکہ میں بھی ترجمہ اور شایع ہوچکی ہے اور مزید زبانوں میں بھی ترجمہ ہوگا۔

 

مترجم؛ ثقافتی مجاہد

 

امیر بیگ‌محمدی نے کہا کہ انگریزی اور اسپینش زبان بڑی زبانوں میں شامل ہیں اورضرورت ہے کہ اسپینش زبان کے قریب ہم جائے اور زیادہ مخاطب پیدا کریں۔

 

انکا کہنا تھا کہ لاطینی امریکہ اور زبان سے ہمارے تعلقات اطمینان بخش ہیں میرے خیال میں ترجمہ کرنے والے ثقافتی مجاہدین میں شامل ہیں اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کسقدر لاطینی امریکہ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں ہمیں ان مواقع سے فایدہ اٹھانا چاہیے۔

 

 

انکا کہنا تھا: رھبر معظم نے بھی کتب نمایش کے موقع پر فارسی زبان کی کتابوں کو دوسری زبان میں شایع کرنے پر تاکید فرمائی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ادارہ معارف و ترجمہ اور ادارہ ثقافت وابستہ تعلقات اسلامی کا اسٹال چونتیسویں بین الاقوامی کتب نمایش میں موجود ہے جہاں دوسو عنوانات کے ساتھ مختلف کتب موجود ہیں۔/

 

4141265

 

نظرات بینندگان
captcha