حماس اور هنیه کی جانب سے اردگان کو مبارکبادی کا پیغام

IQNA

حماس اور هنیه کی جانب سے اردگان کو مبارکبادی کا پیغام

9:09 - May 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3514395
ایکنا تھران: تحریک جھاد اسلامی فلسطین(حماس) اور رہنماوں کی جانب سے ترک صدر رجب طیب اردوغان، کو کامیابی پر مبارکبادی کے پیغامات جاری کردیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز-  فلسطین میڈیا کے مطابق فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں رجب طیب اردوان کو ترکی کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس، رجب طیب اردوغان کے دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہونے اور برادر ترک قوم کی جانب سے ترکی کے بہتر مستقبل، استحکام اور خوشحالی کے لئے ان پر اعتماد کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوغان کی کامیابی کے اعلان کے بعد اتوار کی شام جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس جمہوری جشن کے انعقاد پر پوری ترک قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہے جو عوام اور برادر ملک ترکی کی منفرد تہذیب کی عکاسی کرتا ہے۔

 

 حماس نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کی یہ تاریخی فتح عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ ترکی کے تعلقات کو مضبوط بنانے، اس کی علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت کو مستحکم کرنے، مظلوموں اور دنیا بالخصوص مسئلہ فلسطین کی مدد کرنے اور فلسطینی عوام کے حق آزادی، خود ارادیت اور یروشلم کے دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطینی اتھارٹی کے قیام کے ساتھ ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

ترکیہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے دوسرے مرحلے میں انتخاب جیت لیا ہے۔ اردوان کی جیت کی خوشی میں ترکیہ بھر میں ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا جبکہ صدر اردوان نے بھی استنبول میں ہزاروں حامیوں سے خطاب کیا۔

 

 

4144317

 

 

نظرات بینندگان
captcha