روھنگیا کا مسئلہ فلسطین کا مسئلہ بن سکتا ہے

IQNA

اقوام متحدہ:

روھنگیا کا مسئلہ فلسطین کا مسئلہ بن سکتا ہے

7:37 - June 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3514406
ایکنا تھران: اقوام متحدہ نے روہنگیا پناہ گزینوں بارے غفلت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ بھی مسئلہ فلسطین کی طرح ہوسکتا ہے۔

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عربی 21 نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا پناہ گزین آنے والے دس سالوں میں ایک نیا " مسئلہ فلسطین" بن سکتا ہے کیونکہ انکی آوارگی طول پکڑتی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے اولیویر ڈی شوٹر نے اس بارے کہا ہے کہ شدید غربت اور حقوق کی پامالی قابل افسوس ہے۔

ڈیلی گارڈین سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: دس لاکھ کے قریب لوگو کاکس بازار کیمپوں میں زندگی کرنے پر مجبور ہیں انکو کام کی اجازت ملنی چاہیے۔

اکثر روھنگیا پناہ گزین میانمار میں مظالم کی وجہ سے سال 2017 کو فرار کرنے پر مجبور ہوئے اور مختلف بدحال مہاجر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے نمایندے کا کہنا تھا کہ روھنگیا پر مظالم کو پانچ سال ہورہے ہیں اور انکی نسل کشی کا فائل عالمی ادارے انصاف میں کھل چکا ہے تاہم بین الاقوامی امدادی ادارے ان کی جانب سے سے غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔/

 

4144795

نظرات بینندگان
captcha