ایکنا نیوز- امریکی تاریخ میں انوکھا قدم شمار ہونے والے اس قانون میں مسلمان طلبا کو مفت حلال فوڈ فراہم کیا جائے گا۔
ایلینوی جو پانچویں امریکی ریاست ہے جہاں مسلمانوں کی خاصی اہمیت اور آبادی ہے اور یہ رقبے کے لحاظ سے پچیسویں صوبہ شمار ہوتا ہے۔
صوبے کے گورنر کی منظوری کے بعد جولائی 2024 سے یہ قانون نافذ العمل ہوگا اور اسکولوں میں طلبا رعایتی نرخوں پر حلال غذا استفادہ کرسکیں گے۔
اسلامی قانون سازی کے امور کے نمایندے جیرالڈ هنکرسن جو اس حوالے سے پیش پیش رہا ہے انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے اس کو تاریخ ساز اقدام کہا اور امید ظاہر کی کہ دیگر صوبوں میں اس کی پیروی کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایسا قانون پاس کرانا ضروری تھا۔/
4145856