ایکنا نیوز- العتبه الحسینیه المقدسه ویب سائٹ کے مطابق عربی والقلم مرکز جو آستانہ حسینی سے وابستہ ہے انکے تعاون سے عربی قرآنی خطاطی مقابلہ اختتام پذیر ہوچکا ہے۔
قرآنی امور کے ادارے کے نمایندے کرار الشمری کا اس بارے کہنا تھا: عربی والقلم نیوز کے مطابق آستانہ حسینی کے تعاون سے منعقدہ نمایش میں مذکورہ مقابلے کے منتخب فن پارے پیش کیے گیے تھے۔
انکا کہنا تھا: اس نمایش میں مختلف ممالک جنمیں اردن، مصر، بحرین، عراق، عمان، الجزایر، ایران، انڈونیشیا، ملایشیاء اور پاکستان شامل ہیں انکے آرٹسٹوں کے فن پارے شامل تھے۔
الشمری کا کہنا تھا: مذکورہ نمایش تین دن تک جاری رہی جہاں مختلف ورکشاپس بھی ہوئے اور اس میں معروف خطاط کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
آستانہ حسینی کے متولی اور مرجع تقلید کے نمایندے شیخ عبدالمهدی کربلایی، نے اپنے آفس میں مقابلہ وارث الانبیاء کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے حکم دیا کہ اگلے سالوں میں ان مقابلوں کے لیے شاندار انعامات مقرر کیے جائے۔/
4147653