ہندوستان میں جگہ جگہ پر عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں جگہ جگہ پر عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقاد

17:58 - July 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3514586
ایکنا دہلی: ہندوستان کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پر 18 ذی الحجہ کو عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔

 ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق 18 ذی الحجہ کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سوا لاکھ حاجیوں کے مجمع میں حضرت علی علیہ الصلاۃ والسلام کو اپنا جانشین، خلیفہ اور مولا مقرر کیا۔ اس روایت کو شیعہ سنی ہر مذہب کے محدثین و مورخین نے نقل کیا ہے اور رسول کریم کی یہ حدیث کہ من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ یعنی جس کا میں مولا ہوں اس کے علی بھی مولا ہیں، یہ حدیث ہر زمانے میں متواتر طریقے سے نقل ہوتی چلی آ رہی ہے اور کسی بھی شخص نے اس حدیث کے سلسلے میں شک ظاہر نہیں کیا ہے۔ جس جگہ پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ حدیث ارشاد فرمائی اس جگہ کا نام غدیر تھا اور سوا لاکھ لوگ سب کے سب حاجی تھے کیونکہ رسول خدا کے ساتھ حج کرنے کے بعد تمام لوگ 18 ذی الحجہ کو اپنے اپنے گھروں کے راستے میں تھے کہ پیغمبر اسلام نے تمام لوگوں کو روک کر یہ حدیث ارشاد فرمائی۔

پوری دنیا کی طرح ہندوستان میں بھی اس موقع پر جگہ جگہ عید غدیر منائی جاتی ہے اور اس دن کے کچھ اعمال بھی ہیں جس کو لوگ انجام دیتے ہیں۔ صدقہ دینا، غریبوں کی مدد کرنا، روزہ رکھنا، روزے دار کو افطار کرانا، نماز پڑھنا اور دعائیں پڑھنا اس دن کے خاص اعمال میں سے ہے۔

اس سال بھی ہندوستان میں جگہ جگہ پر روزہ رکھا گیاز نمازیں پڑھی گئیں، دعائیں پڑھی گئیں، قران کی تلاوت کی گئی، روزے داروں کو افطار کرایا گیا، غریبوں کی مدد کی گئی اور محفل مقاصدہ بھی منعقد ہوئی، ذیل میں مختلف جگہوں کی کچھ تصویریں پیش خدمت ہیں:

ہندوستان میں جگہ جگہ پر عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقاد

ہندوستان میں جگہ جگہ پر عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقاد

ہندوستان میں جگہ جگہ پر عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقاد

ہندوستان میں جگہ جگہ پر عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقادہندوستان میں جگہ جگہ پر عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقادہندوستان میں جگہ جگہ پر عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقاد

ہندوستان میں جگہ جگہ پر عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقاد

ہندوستان میں جگہ جگہ پر عید غدیر کے اعمال اور محفل مقاصدہ کا انعقاد

نظرات بینندگان
captcha