کوئٹہ میں مجالس عزا مجالس اکرام قرآن میں تبدیل

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

کوئٹہ میں مجالس عزا مجالس اکرام قرآن میں تبدیل

7:58 - July 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3514680
ایکنا کوئٹہ: مرکزی مجالس میں علما اور عزاداروں نے قرآن اٹھا کر کتاب الھی سے محبت اور توہین قرآن سے بیزاری کا اظھار کیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سویڈن اور ڈنمارک میں آزادی اظہار کے نام پر حکومتی اجازت اور سرپرستی میں قران پاک کو جلانے، قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین کرنے کے واقعات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی حؤالے سے  کوئٹہ کے علمدار روڑ پر واقع امام حسینی نیچاری اور مدرسہِ علمیہ علی ابن ابیطالب (ع) ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں محرم الحرام کی مجلس عزاء کے دوران مومنین اور مومنات کا منفرد اور تاریخی احتجاج منعقد ہوا۔

 

حاضرین نے قرآن پاک کو ہاتھوں میں بلند کرکے قرآنِ پاک کے تقدس میں شعار بلند کیے اور کلام اِلٰہی کے مقدس کتاب سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

 

علمدار روڑ نیچاری میں امام جعمہ علامہ حسنین وجدانی نے مغربی دنیا میں قرآن سوزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن سوزی سے مغرب کی آزادی کا کھوکھلا نعرہ بے نقاب ہوا۔

 

کوئٹہ میں مجالس عزا مجالس اکرام قرآن میں تبدیل

 

ہزارہ ٹاون بروری میں مدرسہ علمیہ علی ابن ابیطالب کے مُدیر و سرپرست علامہ محمد کاظم بہجتی صاحب نے ان فتنوں کی وجوہات اور حقائق سے عوام کو آگاہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ ایسے واقعات دشمنان اسلام کی بوکھلاہٹ کی واضح دلیل ہے۔

کوئٹہ میں مجالس عزا مجالس اکرام قرآن میں تبدیل

 

انکا کہنا تھا کہ دین مبین اسلام روز بہ روز عالم میں تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور دشمنان اسلام ایسے واقعات کرکے اس حقیقت کو دنیا کی نظر سے چھپانا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی دشمنان اسلام ایسے واقعات کے زریعے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں اور وہ مسلمانوں کو اُکساکر منفی اور متشدد رد عمل کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ مسلمان ان واقعات کے خلاف بھرپور رد عمل دکھائے جس سے مختلف فتنے جنم لے سکے دشمنان دین مبین پھر اسلام کو متشدد دین ثابت کریں۔ لیکن دینِ اسلام امن، محبت اور انسانیت کا دین ہے، دنیا بھر میں مسلمان پر امن احتجاج کے زریعے دشمن کے ان ناپاک عظائم کو ناکام بنارہے ہیں۔

کوئٹہ میں مجالس عزا مجالس اکرام قرآن میں تبدیل

کوئٹہ میں مجالس عزا مجالس اکرام قرآن میں تبدیل

کوئٹہ میں مجالس عزا مجالس اکرام قرآن میں تبدیل

کوئٹہ میں مجالس عزا مجالس اکرام قرآن میں تبدیل

کوئٹہ میں مجالس عزا مجالس اکرام قرآن میں تبدیل

نظرات بینندگان
captcha