شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

IQNA

ہندوستان میں ہفتہ وحدت؛

شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

17:59 - October 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3515061
ایکنا، دہلی: حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور امام صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے شیعہ جامع مسجد شیعہ نگر رجیٹی میں ایک محفل میں شیعہ و سنی شریک ہوئے۔

شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شمالی صوبے اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ کی اکلوتی شیعہ بستی، شیعہ نگر رجیٹی میں مومنین کی جانب سے ایک محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔

اس محفل میں برادران اہل سنت کے محترم امام جماعت کو بھی مدعو کیا گیا جس کا بہت اچھا استقبال ہوا اور اہل سنت امام جماعت جناب مولانا مکی صاحب نے دیگر اہل سنت کے ساتھ محفل میں شرکت کی اور مختصر تقریر فرمائی۔ آپ نے اس موقع کو بہت غنیمت شمار کیا اور کہا کہ اس طرح کی نشستیں ہونی چاہییں۔

 

مکہ مکرمہ کے پیدائشی اور مکہ مکرمہ کے مدرسے سے پڑھے مولانا مکھی نے کہا کہ بہت سی باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے لیکن وقت کم ہے لہذا ساری باتیں نہیں ہو سکتی ہیں اور انشاءاللہ موقع بموقع دوسری باتیں بھی ہوتی رہیں گی۔

پروگرام میں شعرائے کرام جناب ساغر، ناظم، ساجد، محمد اسلام، ضامن، طالب، ہاشم وغیرہم نے رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام صادق علیہ السلام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

پروگرام کے اخر میں حجت اور اسلام علیکم جناب مولانا محمد باقر رضا صاحب نے تقریر کی۔ آپ نے فرمایا کہ اج کی تاریخ دو شخصیتوں سے منسوب ہے ایک رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شخصیت ایسی ہے کہ جن کے نام پر تمام مسلمان اکٹھا ہو سکتے ہیں اور کوئی اس کو ٹھکرا نہیں سکتا کیونکہ تمام فرقے رسول کو مانتے ہیں اور دل و جان سے چاہتے ہیں۔ دوسری شخصیت امام صادق علیہ السلام کی ہے ان کے اوپر بھی تمام اسلامی مذہبوں کا اتفاق ہے۔ کیونکہ عالم اسلام کے چاروں مذاہب کے امام آپ کے شاگرد ہیں۔ امام ابو حنیفہ اور امام مالک براہ راست امام صادق کے شاگرد ہیں۔ اور امام شافعی، استاد امام ابو حنیفہ کے ذریعے امام صادق علیہ السلام کے شاگرد ہیں اور احمد ابن حنبل اپنے استاد ابو یوسف کے ذریعے امام صادق علیہ السلام کے شاگرد ہیں۔ اس طرح تمام عالم اسلام امام صادق علیہ الصلوۃ والسلام کے اوپر اتفاق رکھتا ہے۔

ویڈیو کا کوڈ
 

شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

شیعہ نگر رجیٹی میں شیعہ سنی نے مل کر منایا ہفتہ وحدت+ ویڈیو اور تصویریں

 

 

نظرات بینندگان
captcha