ایکنا نیوز کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فلسطین اور غزہ کے حق میں مظاہرے، ریلیاں اور جلسے جاری ہیں اور آج مختلف مذہبی تنظیموں سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے جمعہ 13 اکتوبر 2023ء کو ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیرت مند پاکستانی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف اپنے گھروں سے نکلیں۔
علامہ راجا ناصر عباس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ملک میں بسنے والے ہر باضمیر کو بلاتخصیص مذہب و مسلک فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہئے۔ مجلس وحدت مسلمین جمعہ کے روز فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلے گی۔
چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا: تمام باشعور اور ظلم سے نفرت کرنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ جمعہ کے روزاپنے بچوں، بزرگوں ، خواتین اور گھر کے ہر چھوٹے بڑے فرد کے ساتھ گھروں سے نکلیں اور فلسطین کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
انہوں نے مزید کہا: آج عالمی استکباری قوتوں اور امریکی اتحاد کو للکارنے کا وقت ہے، ہر باشعور شخص کو اپنی توان کے مطابق عالم کُفر کے خلاف اپنی شرعی ذمہ داری کو نبھانا چاہیے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد گھروں سے نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، ہم قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں خون دینے کے لیے تیار ہیں، رسوائی یہودو نصاری کا مقدر ٹھہرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اب تک ڈیڑھ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جنمیں 447 بچے اور ڈھائی سو خواتین شامل ہیں جب کہ ان پر پانی، بجلی اور پیڑول سب کچھ بند کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج ملک بھر میں نماز جمعہ کے خطبوں میں علما کرام فلسطینی حمایت اور غزہ کی حمایت میں خطبے دیں گے اور نماز جمعہ کے بعد مختلف شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پارا چنار شھر میں حماس کی حمایت میں ریلی: