آل کوئٹہ یکجہتی فلسطین تصویری مقابلہ

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

آل کوئٹہ یکجہتی فلسطین تصویری مقابلہ

8:28 - December 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3515402
ایکنا کوئٹہ: تصویری نمایش کا مقصد صہیونی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے تصویری نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ طلباء و طالبات اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مدرسے کے سربراہ کے مطابق نمایش کا مقصد غزہ کی حمایت کو اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے اہل عزہ کی مقاومت کو مثالی قرار دیتے ہوئے مسلم حکمرانوں پر تنقید کی کہ مغرب اور امریکہ کی ایما پر ان حکمرانوں نے اسرائیل سے تعلقات بنانے اور اسرائیل کے جنگی جرائم کے باوجود مظلومین غزہ کو بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی معطل کئے رکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس محض ایک ریاستی حل کو قبول کرتی ہے اور دو ریاستی فارمولہ ظلم کو قانونی جواز دینے کے لیے ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

 

نمایش میں پہلی دوسری تیسری پوزیشن کے علاوہ اچھی پینٹنگز (تصاویر) بنانے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

تصویریں جمع کرانے کی جگہ مدرسہ خاتم النبیین فیصل ٹاؤن گلی نمبر 12 بروری روڈ کوئٹہ

آپ اپنی پینٹنگز (تصاویر) 1 تا 3 دسمبر کو مدرسہ میں جمع کرا سکتے ہیں۔

4 دسمبر کو ان تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

 

مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ 03003840789

ٹیگس: غزہ ، فلسطین ، مقابلہ
نظرات بینندگان
captcha