پاکستان؛ طوفان الاقصی کانفرس لاڑکانہ میں

IQNA

پاکستان؛ طوفان الاقصی کانفرس لاڑکانہ میں

8:51 - December 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3515403
ایکنا اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کی جانب سے غزہ کی حمایت مین «طوفان الاقصی» کانفرنس لاڑکانہ میں منعقد کی گیی۔

پاکستان؛ طوفان الاقصی کانفرس لاڑکانہ میںایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب سے لاڑکانہ میں شہید اسلام طوفان الاقصی کانفرنس کا انعقاد فلسطین سے حماس رہنما، جے یو آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت سمیت ن لیگ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے رہنمائوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی اسی میدان میں اسی عنوان سے اجتماع سے خطاب کیا ہے۔
 
شہید اسلام طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  فتنہ مکافات عمل کا شکار ہے جو کبھی سر نہیں اٹھاسکے گا، کبھی ہم فقیروں کی بھی مان لیا کرو، یہ صرف سندھ نہیں پاکستان کی سیاست میں تبدیلی لائے گا، 75 سال سے  ملک میں غلط قیادت کو منتخب کیا گیا۔
 
 سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نیب بنایا گیا تو ہم نے تب ہی کہا تھا یہ سیاسی انتقام کا ادارہ ہے  18 ویں ترمیم  کے موقع پر  کہا نیب کو ختم کرو، نیب کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  عرب دنیا سے کہہ رہا ہوں آج وہاں کے یتیم بچوں اور ماں بہنوں نہتے نوجوانوں کا خون تمہیں بلا رہا ہے، غزہ کے یتیم پکار رہے ہیں کہ عرب دنیا کیسے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کر سکتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے غزہ کے مجاہدوں کو بھی پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ ہے فلسطین کی تائید میں مطالبے کیے جاتے ہیں ، انہوں نے اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔/

 

نظرات بینندگان
captcha