قرآن سے نادرست استفادے کی مذمت/ دنیا بھر کے حریت پسندوں کو پیغام

IQNA

قرآن سے نادرست استفادے کی مذمت/ دنیا بھر کے حریت پسندوں کو پیغام

7:16 - December 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3515452
ایکنا- ہوائی جہاز سے غزہ میں بروشرز ڈالے گیے ہیں جنمیں لوگوں کے مورال ڈاون کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق غزہ کی پٹی میں ہوائی جہاز سے بروشرز پھینک دیے گیے تھے جنمیں قرآنی آیات درج تھیں۔

ان بروشرز میں آیت سورہ عنکبوت درج تھی (فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَهُمْ ظَالِمُونَ: طوفان نے انہیں گھیر لیا جب وہ ستمکار تھے، یہ داستان نوح کی طرف اشارہ تھا۔

خان یونس کے شہری صالح الجعفراوی، کا اس بارے کہنا تھا: واضح نہیں کہ انکا کیا مقصد ہے، کیا انہوں نے نفسیاتی وار کی کوشش کی ہے، انہوں نے جاہلانہ انداز میں اس آیت کو درج کیا ہے حالانکہ وہ اس کی بعد والی آیت سے آگاہ تک نہیں۔

 

ایکس پلیٹ فارم پر آیا ہے: لگتا ہے اس کا مقصد غیر فوجی افراد مراد ہے۔

غزہ کے شہری مشاهد ابوترابشه، کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میدان جنگ میں مقابلہ نہ کرسکے لہذا انہوں نے عوام کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے، وہ چاہتا ہے کہ لوگوں کو بتائے کہ حماس ستم گر ہے اور وہ ان کا ذمہ دار ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ خطا کار کون ہے، ہمیں سمجھانے کی ضرورت نہیں۔

 

 مسجد «یافا» دیر البلح ویران

فلسطینی تصاویر سے واضح ہے کہ دیر البلح میں مسجد یافا بھی مٹھی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے۔

 «فلسطین ایجنسی الیوم» کے مطابق حماس سے عرب اور مسلم دنیا کے حریت پسندوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام سے یکجہتی کے اظھار کے لیے کردار ادا کریں اور غزہ میں امداد رسانی کے لیے مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ وسیع کریں۔/

 

4186610

 

نظرات بینندگان
captcha