پاکستان؛ ایام فاطمیہ پر فاطمیہ واک کا اہتمام

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

پاکستان؛ ایام فاطمیہ پر فاطمیہ واک کا اہتمام

5:43 - December 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3515496
ایکنا: ملتان میں ایام فاطمیہ کے عنوان سے اربعین کونسل نے ''فاطمیہ واک ''کا اعلان کردیا ۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اربعین کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 3جمادی الثانی کو بعد نماز ظہر حیدریہ چوک نزد حیدریہ مسجد سے واک کا آغاز ہوگا جو اربعین واک کے قدیمی راستوں سے ہوتی ہوئی 6نمبر چونگی، گول باغ، تحصیل چوک، چونگی نمبر 9 اور واٹر ورکس روڈ سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

 

 اربعین کونسل پاکستان نے ایام فاطمیہ کو اُجاگر کرنے کے لیے ملتان میں روز شہادت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر ''فاطمیہ واک''کا اعلان کیا ہے اور واک کا مقصد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کی سیرت اور اُن کی مظلومانہ شہادت کو اُجاگر کرنا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اربعین کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 3جمادی الثانی کو بعد نماز ظہر حیدریہ چوک نزد حیدریہ مسجد سے واک کا آغاز ہوگا جو اربعین واک کے قدیمی راستوں سے ہوتی ہوئی 6نمبر چونگی، گول باغ، تحصیل چوک، چونگی نمبر 9اور واٹر ورکس روڈ سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوگی اور اس واک میں تمام عاشقان خاندان رسالت کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha