زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان 2024 کب شروع ہوگا؟ ماہرین نے بتادیا

IQNA

زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان 2024 کب شروع ہوگا؟ ماہرین نے بتادیا

14:59 - March 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3515957
ایکنا: مسلمانوں کو ہر سال رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے، ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی ماہرین کی جانب سے پیشگوئیاں کردی جاتی ہیں کہ کون سے ملک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 11 فروری 2024 کو شعبان کا مہینہ شروع کرنے کے بعد کئی اسلامی ممالک 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی تیاری کریں گے۔

 

ماہرین فلکیات کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اس دن یعنی 10 مارچ کو مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا، اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند دکھائی دینے کی امید ہے۔

 

کئی ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

فلکیات کے ماہرین کے مطابق اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔/

ٹیگس: رمضان ، چاند ، اسلامی
نظرات بینندگان
captcha