عید غدیر کا اجتماعی دسترخوان

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

عید غدیر کا اجتماعی دسترخوان

5:15 - June 25, 2024
خبر کا کوڈ: 3516635
ایکنا: پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں دسترخوان غدیر کا اہتمام آج ہوگا، پوسٹر سازی کا مقابلہ بھی جاری ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عید غدیر پر ایران اور عراق سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں عاشقان اہل بیت کی جانب سے مختلف جشن و سرور کی تقریبات منعقد رہی ہیں جنمیں بطور خاص غدیری دسترخوان کی رسم بڑھتی جارہی ہے اور اسی حؤالے سے پاکستان کے مختلف شہریوں جیسے کوئٹہ ، کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے لیکر مختلف دیگر علاقوں میں ایسے ہی دسترخوانوں کو سجانے کا اہتمام کیا گیا جاتا ہے جہاں ہزاروں لوگوں نے ان کھانوں سے استفادہ کیا اور جشن غدیر میں شریک ہوئے۔


 
کوئٹہ میں مرکزی تقریب علمدار روڑ کے علاوہ ہزارہ ٹاون بروری کے کئی مقامات پر غدیری دسترخؤان پر سجائے جارہے ہیں جہاں شیعہ سنی علما کے علاوہ ہندو اور سیکھ برادری کے نمایندے بھی شریک ہوتے ہیں۔


 
پاکستان کے علاوہ اس سال آسٹریلیا کے مختلف شہروں جیسے ملبرن اور ایڈیلائییڈ سمیت دیگر شہروں میں بھی دسترخوان غدیر سجانے کی تقریبات منعقد ہونے کی اطلاعات ہیں جہاں مختلف انجمنوں اور اداروں کی جانب سے ہزاروں غدیری کھانے کے پیک تقسیم کیے جاتے ہیں۔

عید غدیر کا اجتماعی دسترخوان


واقعہ غدیر خم تاریخ اسلام کا اہم ترین واقعہ ہے جسمیں رسول گرامی اسلام نے حجتہ الوداع سے واپسی پر غدیر خم نامی علاقے میں ہجرت کے دسویں سال اٹھارہ ذی الحجہ کے دن حضرت علی کو اپنا جانشین مقرر فرمایا جہاں ایک لاکھ بیس ہزار صحابیوں کے ہمراہ بزرگ صحابہ کرام نے حضرت علی کی بیعت کی اور انکو جانشین رسول اسلام بننے پر مبارک باد پیش کیا۔
 

نظرات بینندگان
captcha