ایکنا کے مطابق الجزیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی کی تقریباً دو سو مساجد کے اماموں اور مؤذن کا کہنا ہے کہ انہیں 24 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔
یہ ماہانہ تنخواہ، جو ائمہ کے لیے 18,000 روپے (تقریباً 210 ڈالر) اور مؤذن کے لیے 16,000 روپے (تقریباً 190 ڈالر) ہے، ان کے رہنے سہنے کے اخراجات کا بنیادی ذریعہ ہے۔
ان میں سے بہت سے لوگ اپنی ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایت کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی زندگیوں میں مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
عبدالستار، جو القریش مسجد کے مؤذن ہیں اور تنخواہوں کی معطلی کے متاثرین میں سے ایک ہیں، نے الجزیرہ کو بتایا: "ہم، امام جماعت ، دہلی حکومت کی نہیں، دہلی اوقاف کی تنظیم کی نگرانی میں ہیں۔ " ہمارے آباء و اجداد نے زمینیں اور جائیدادیں ادارہ اوقاف کے لیے وقف کیں، اس لیے ان سے حاصل ہونے والی آمدنی ہمارے لیے مختص کی جائے اور اس آمدنی سے ہمیں اپنے حقوق مل جائیں۔
اس مؤذن نے بات جاری رکھی: ہم مشکل سے جی رہے ہیں۔ جماعت کے بعض امام مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہوگئے۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ بجٹ کہاں خرچ ہوگا؟ مان سنگھ مسجد کے محمد ارشد خطیب کہتے ہیں: کوئی نہیں جانتا کہ یہ جائیداد کہاں خرچ ہورہی ہے۔ کوئی نہیں بتاتا کہ یہ آمدنی کہاں خرچ ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہمیں تقریباً اٹھارہ ماہ سے ایک مسئلہ درپیش ہے اور ہم نے اس مسئلے کو حل کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود حالات میں بہتری نہیں آ رہی ہے۔ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کی تعلیم کے اخراجات ادا نہیں کر سکتے اور قرض لینا پڑتا ہے۔
جماعت کے ائمہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر ان کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں اور انہیں ان کے مالی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔
ہندوستانی مسلمان 1.4 بلین آبادی والے اس ملک کی کل آبادی کا تقریباً 18 فیصد ہیں اور ان کی تعداد 250 ملین سے زیادہ ہے۔