الفرات کے حوالے سے ایکنا کے مطابق کربلا میں محرم کی عزاداری کے انعقاد کے لیے ضروری تیاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
امام حسین علیہ السلام کے حرم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علاء ضیاء الدین کے اعلان کے مطابق امام حسین علیہ السلام کے گنبد کے پرچم کی تبدیلی کی تقریب کل یعنی اتوار (۷ جولائی ۲۰۲۴) کی شب منعقد ہو گی۔
انھوں نے کہا: توقع ہے کہ پیر کو محرم کا پہلا دن ہو گا۔
ضیاء الدین نے یہ بھی کہا کہ پرچم کی تبدیلی ایک خصوصی تقریب میں مومنین کی بڑی تعداد کی موجودگی اور میڈیا کوریج کے ساتھ کی جائے گی۔
4225033