کربلا حرم کے پرچم کی تبدیلی کے وقت کا اعلان کر دیا گیا ہے

IQNA

محرم 1445

کربلا حرم کے پرچم کی تبدیلی کے وقت کا اعلان کر دیا گیا ہے

14:35 - July 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3516696
ایکنا: روضہ امام حسین (ع) کے ایک اہلکار نے امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حرم کے پرچم کو تبدیل کرنے کے وقت کا اعلان کیا ہے۔

 کربلا حرم کے پرچم کی تبدیلی کے وقت کا اعلان کر دیا گیا ہےالفرات کے حوالے سے ایکنا کے مطابق کربلا میں محرم کی عزاداری کے انعقاد کے لیے ضروری تیاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
 
امام حسین علیہ السلام کے حرم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علاء ضیاء الدین کے اعلان کے مطابق امام حسین علیہ السلام کے گنبد کے پرچم کی تبدیلی کی تقریب کل یعنی اتوار (۷ جولائی ۲۰۲۴) کی شب منعقد ہو گی۔
 
انھوں نے کہا: توقع ہے کہ پیر کو محرم کا پہلا دن ہو گا۔
 
ضیاء الدین نے یہ بھی کہا کہ پرچم کی تبدیلی ایک خصوصی تقریب میں مومنین کی بڑی تعداد کی موجودگی اور میڈیا کوریج کے ساتھ کی جائے گی۔
4225033

نظرات بینندگان
captcha