ایکنا کے مطابق "قرآن کریم سے لگاو" کی خاص تقریب، مدینہ کے زائرین کے لیے ان کے ہوٹلوں میں منعقد کی جا رہی ہیں جہاں ایرانی زائرین قیام پذیر ہیں۔
سید رضا نجیبی، ایک ممتاز قاری اور قرآنی کاروان "نور" کے رکن، نے "قرآن کریم سے لگاو" میں، خاص طور پر مدینہ منورہ میں سنی زائرین کے لیے کلام پاک کی آیات کی تلاوت کی۔
یہ قرآنی اجلاس ۶ جولائی بروز ہفتہ کی شام "عراقی طیبہ" ہوٹل میں منعقد ہوا اور اس اجلاس میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے اہل سنت کی ایک جماعت موجود تھی۔ /4225586