مفتی اعظم عمان نے یمنی مقاومت کی حمایت کردی

IQNA

مفتی اعظم عمان نے یمنی مقاومت کی حمایت کردی

17:37 - July 22, 2024
خبر کا کوڈ: 3516780
ایکنا: مفتی اعظم نے صہیونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دنیا والوں سے یمنی مقاومت کی حمایت کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا نیوز-  عربی 21 نیوز کے مطابق سلطنت عمان کے مفتی شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے ٹوئٹر سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں صہیونی حکومت کی طرف سے یمن کی حدیدہ پر بمباری پر ردعمل ظاہر کیا.
الخلیلی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: ہم یمن میں صہیونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت سے حیران تھے۔ یہ حملہ مقبوضہ علاقوں میں سچائی کے لیے یمن کی حمایت کی وجہ سے ہے اور تمام مسلمانوں کو اپنے بھائیوں کی حمایت اور مدد کرنی چاہیے کیونکہ یہ سب کے خلاف جارحیت ہے. ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ شہداء پر رحم فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں داخل فرمائے.

اس سے قبل صہیونی حکومت نے تل ابیب پر انصار اللہ کے ڈرون حملے کے جواب میں یمن کے صوبہ حدیدہ کے علاقوں پر فضائی حملوں کا اعلان کیا تھا.
اسرائیلی جنگ کے وزیر یوو گالنٹ نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ اسرائیل نے ایک اسرائیلی شہری کی ہلاکت کے جواب میں حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور دعویٰ کیا کہ اگر حوثی دوسرے حملے کرنے کی ہمت کرتے ہیں تو اسرائیل ان پر دوبارہ بمباری کرے گا۔
جمعہ کے روز انصار اللہ گروپ نے اسرائیلی قبضے کی گہرائی کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا جس میں ایک صیہونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے.
ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے کہا کہ اس حملے میں ایک بہت بڑا «ڈرون استعمال کیا گیا جو طویل فاصلے تک پرواز کر سکتا تھا اور دعویٰ کیا کہ ڈرون کا پتہ چل گیا تھا، لیکن انسانی غلطی کی وجہ سے مداخلت اور دفاعی نظام ناکام ہو گیا.

انصار اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس ملک کے مغرب میں حدیدہ بندرگاہ میں تیل ذخیرہ کرنے والی تنصیبات پر قابض جنگجوؤں کا حملہ موثر ردعمل کے بغیر نہیں ہوگا. انصار اللہ سپریم پولیٹیکل کونسل نے کہا: یہ اسرائیلی جارحیت ہماری افواج کے لیے دوہری محرک ہیں کہ وہ اٹھیں اور فتح تک خطرات کا سامنا کریں.
حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ انصار اللہ حدیدہ کے خلاف کھلی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی دشمن کے اہم اہداف پر حملہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے.
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ گروپ غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت میں اپنی کارروائیاں نہیں روکے گا، قطع نظر اس کے کہ نتائج کچھ بھی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں اور صہیونی حکومت مزید محفوظ نہیں رہے گی./

 

4227667

ٹیگس: عمان ، مفتی ، یمن ، حمایت
نظرات بینندگان
captcha