ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں لوگ مختلف ممالک سے عراق میں کربلاء معلی کی جانب سے سفر کرتے ہیں ۔
پاکستان میں زائرین مختلف شہروں سے عام طور پر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں جس کو زائرین کی کثرت کی وجہ سے اب " باب الرضا" بھی کہا جاتا ہے۔
کوئٹہ ممیں موکب زینبیہ پاکستان کی جانب سے زائرین کی خدمت کے لئے لگائے گئے موکب میں کھانے پینے کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور رہایش کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جہاں ہزاروں زائرین قیام کرتے ہیں۔
اس موقع پہ زائرین کرام علماء سے بھی مستفید ہوتے ہیں جہاں کوئٹہ کے معروف علما نماز باجماعت کے علاوہ انکو زیارت کربلاء کے حوالے سے فضائل بتاتے ہیں۔
موکب زینبیہ پاکستان کی جانب زمینی راستے کے زریعہ زیارات مقامات مقدسہ کی جانب جانے والے زائرین کی خدمت و میزبانی کیلیے ہر سال موکب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں رہائش، نیاز، سبیل، میڈیکل کیمپ، بیت الخلاء سمیت دیگر سہولیات مہیاء کی جارہی ہیں، واضع رہے اس موکب میں ہزاروں مرد و خوتین قیام کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دیگر مختلف تنظیموں اور عوام کے ساتھ مخیر حضرات بھی ان خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور یہ زائرین امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ مختلف اسلامی مراکز اور گھروں میں بھی قیام کرسکتے ہیں۔