عالمی یوم مزاحمت یونیورسٹی طلباء کا فلسطینیوں سے اظھار یکجہتی

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

عالمی یوم مزاحمت یونیورسٹی طلباء کا فلسطینیوں سے اظھار یکجہتی

5:20 - October 08, 2024
خبر کا کوڈ: 3517234
ایکنا: مغرب کی دوغلی پالیسی اور اسلامی ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے، امت کو بیداری اور وحدت کی ضرورت ہے۔ رئیس الجامعہ

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر عالمی یوم مزاحمت کے حوالے سے، الحمد اسلامک یونیورسٹی کے سوشل سائنسز شعبہ نے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام میں شعبہ سوشل سائنس کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسین نے طلباء کو لیکچر دیا۔ انہوں نے فلسطین کی تاریخ، فلسطینیوں کی مزاحمت اور عالمی سطح پر اس مسئلے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر محمد حسین نے فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے طلباء کو عالمی مزاحمت کی تحریکوں کے تناظر میں فلسطینیوں کی تحریک کو سمجھنے اور اس کے ساتھ جڑے ہوئے تاریخی اور موجودہ مسائل پر غور کرنے کی ترغیب دی۔
لیکچر کے بعد طلباء نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک پرامن مظاہرہ کیا، جس میں فلسطینی پرچم اور پوسٹرز اٹھا کر ان کے حق خودارادیت کے مطالبے کی حمایت کی گئی۔ مظاہرے کے دوران طلباء نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور ان کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ لیکچر اور مظاہرہ طلباء کو نہ صرف فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا احساس دلانے میں مددگار ثابت ہوا، بلکہ انہیں عالمی سطح پر مزاحمت اور انصاف کی تحریکوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا بھی باعث بنا۔
ایک اور تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی کے سربراہ اور معروف اسکالر ڈاکٹر شکیل روشن نے کہا کہ مغرب جو خود کو انسانی حقوق اور حیوانوں تک کے حامی پیش کرتی ہے پینتالیس ہزار فلسطینیوں کے قتل عام پر تماشائی کیوں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ غزہ مسئلے میں اسلامی ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے اگر اسلامی ممالک متحد ہوتے تو آج یہ مشکلات نہ ہوتی، انہوں نے مسائل کے حل کے لیے اسلامی ممالک کی وحدت کو اہم ضرورت قرار دیا۔/

عالمی یوم مزاحمت پر الحمد اسلامک یونیورسٹی میں طلباء کے مظاہرے اور فلسطینیوں سے اظھار یکجہتی

عالمی یوم مزاحمت پر الحمد اسلامک یونیورسٹی میں طلباء کے مظاہرے اور فلسطینیوں سے اظھار یکجہتی

عالمی یوم مزاحمت پر الحمد اسلامک یونیورسٹی میں طلباء کے مظاہرے اور فلسطینیوں سے اظھار یکجہتی

نظرات بینندگان
captcha