عراق میں تحریکوں پر مختلف نظریوں کے اثرات قرآن کے رو سے سیمینار+ تصاویر

IQNA

عراق میں تحریکوں پر مختلف نظریوں کے اثرات قرآن کے رو سے سیمینار+ تصاویر

14:36 - October 12, 2024
خبر کا کوڈ: 3517262
ایکنا: علمی سیمینار « مختلف نظریوں کے اثرات قرآن کے رو سے » آستانہ علوی کے تعاون سے«دیاله» میں منعقد ہوا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، آستان علوی کے اطلاع رسانی پلیٹ فارم سے نقل کیا گیا ہے کہ شیخ سمیر الخفاجی، جو کہ آستان مقدس امام علی (ع) سے وابستہ علوی اسلامی تحقیقی و مطالعاتی مرکز کے محقق ہیں، اس کانفرنس کے مقررین میں شامل تھے۔


الخفاجی نے اس بارے میں کہا: اس تقریر میں ایک بہت اہم سماجی موضوع پر بات کی گئی جو ہم آج کل تلخی کے ساتھ محسوس کر رہے ہیں، اور وہ ہے ہمارے معاشرے کے مختلف سطحوں میں جدید فکری تحریکات کا نفوذ، جس کا مقصد نوجوانوں اور معاشرے کی اسلامی ساخت کی مضبوطی کو تباہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ فکری تحریکات چمکدار نظریات اور جھوٹے نعرے پیش کر کے اس بات کا دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ افراد یا اسلامی معاشروں کو فکری آزادی اور ثقافتی ترقی فراہم کر رہی ہیں۔

شیخ سمیر الخفاجی نے واضح کیا کہ اس کانفرنس کا مرکزی مقصد نوجوانوں اور تعلیم یافتہ طبقے کی شرکت کو فروغ دینا تھا تاکہ ان کی فعال شرکت کے ذریعے اسلامی تمدن کی تعمیر ہو سکے اور لوگ ہمیشہ سچائی کی جستجو جاری رکھیں، جس سے وہ ان تحریکوں کے جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر سکیں۔
یہ کانفرنس دارالقرآن، جو آستان علوی کے دینی امور کے شعبے سے وابستہ ہے، کے زیر اہتمام عراق کے مختلف صوبوں میں منعقد ہونے والے قرآنی کانفرنسوں کے سلسلے کا حصہ تھی۔/

 

 

4241637

ٹیگس: قرآن ، کانفرنس ، عراق
نظرات بینندگان
captcha