کمپوٹر گیم سے صہیونیوں کی ناراضگی

IQNA

کمپوٹر گیم سے صہیونیوں کی ناراضگی

18:48 - December 09, 2024
خبر کا کوڈ: 3517605
ایکنا: کمپوٹر گیم شوالیہ الاقصی نے صہیونیوں کو آگ بگولہ کردیا ہے۔

ایکناء نیوز- القدس نیوز کے مطابق ڈیجیٹل گیم "شوالیہ‌های الاقصی"، جو 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کو شبیہ سازی کرتا ہے اور عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر چکا ہے، صیہونیوں کے غصے اور ناراضگی کا سبب بن گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں، ان پلیٹ فارمز نے، جو اسرائیلی حکومت کے حمایتی یا اس سے وابستہ ہیں، اس گیم کو حذف کرنے کا اقدام کیا ہے۔

یہ گیم، جو پہلی بار 2022 میں جاری ہوا تھا، کھلاڑیوں کو ایک خیالی کردار کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کردار کا ہیرو احمد الفلسطینی ہے، ایک نوجوان جو اپنے خاندان کے کھو جانے کے بعد پانچ سال تک قابض افواج کی جیلوں میں قید رہا۔ بعد ازاں، وہ اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے تاکہ قابض فوجیوں سے انتقام لے سکے اور "شوالیہ‌های الاقصی" نامی ایک مزاحمتی گروپ میں شامل ہو سکے۔ گیم میں کھلاڑی ایسے مناظر اور مراحل کا سامنا کرتے ہیں جو قبضے کے خلاف مزاحمت کو ظاہر کرتے ہیں۔

حالیہ اپ ڈیٹس، جو "طوفان الاقصی" کے واقعات سے متاثر ہو کر کی گئی ہیں، نے بڑی مقبولیت اور ردعمل حاصل کیا ہے۔ تاہم، ان اپ ڈیٹس نے قابض افواج اور مغربی ممالک جیسے جرمنی، آسٹریلیا، برطانیہ، اور آسٹریا کو مشتعل کر دیا ہے، جنہوں نے اس گیم پر پابندی لگانے کی کوشش کی ہے۔

پابندیوں اور مشکلات کے باوجود، یہ گیم فلسطینیوں اور دنیا بھر میں ان کے حامیوں کے درمیان مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ کئی لوگ اسے فلسطین کے مسئلے کو جدید اور تخلیقی انداز میں نئی نسلوں تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ قرار دیتے ہیں، جو تفریح اور تعلیم کا امتزاج پیش کرتا ہے۔/

 

4252853

نظرات بینندگان
captcha