الازهر کا مصری حافظہ کی وفات پر تعزیت

IQNA

الازهر کا مصری حافظہ کی وفات پر تعزیت

5:38 - December 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3517647
ایکنا: الازهر اسلامی مرکز نے مصری حافظہ «سعاد رجب المزین»، کی ایکسڈینٹ میں وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، الحریہ کے حوالے سے، الازہر نے ایک پیغام میں حافظ قرآن سعاد رجب المزین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، جو قرآن کریم کے "پورٹ سعید" مصر میں منعقدہ مقابلے سے واپسی پر ایک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

اس پیغام میں سعاد المزین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے لیے رحمت اور جنت الفردوس، اور ان کے خاندان کے لیے صبر اور سکون کی دعا کی گئی۔

سعاد رجب المزین اور ان کی والدہ بدھ کے روز  کو آٹھویں بین الاقوامی قرآن اور دینی ابتهال مقابلے کے انتخابی مرحلے سے اپنے آبائی علاقے، صوبہ البحیرہ، واپس آ رہی تھیں کہ ایک المناک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

عادل مصیلحی، جو "پورٹ سعید" میں بین الاقوامی قرآن مقابلے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نگران ہیں، نے بتایا کہ اس دلخراش حادثے میں سعاد رجب المزین اور ان کی والدہ انتقال کر گئیں جبکہ دیگر کئی مقابلے میں شریک افراد اور ان کے والدین زخمی ہوئے۔

سعاد رجب المزین الازہر کے البحیرہ صوبے کے گاؤں ادفینا میں واقع لڑکیوں کے مرکز کی طالبہ تھیں۔ انہوں نے ججز کے سامنے قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے اپنی یاد کردہ آیات پیش کیں اور اپنی خوش الحانی سے ججز کو متاثر کیا۔ وہ ان شرکاء میں شامل تھیں جن کے فائنل مرحلے تک پہنچنے کا امکان بہت زیادہ تھا۔

مصر کے وزیر اوقاف اسامہ الازہری اور وزارت کے مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز نے بھی اس حافظ قرآن اور ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اوقاف نے مرحومہ کے خاندان کے لیے 25 ہزار مصری پاؤنڈز کی مالی امداد کا حکم دیا۔/

 

4254136

نظرات بینندگان
captcha