شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کا سالانہ اجلاس دہلی میں منعقد + تصویریں

IQNA

15:24 - December 18, 2024
خبر کا کوڈ: 3517661
ایکنا، دہلی: دہلی کے شیعہ مرکز امامیہ ہال میں شیعہ علماء اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں ہندوستان کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے علماء نے شرکت کی۔

دہلی سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق 18 دسمبر 2024 کو امامیہ ہال دہلی میں شیعہ علماء اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے علماء نے شرکت کی۔ 

اجلاس کا پہلا حصہ نماز ظہرین سے پہلے انجام پایا اور یہ کشمیر سے آئے حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا مختار حسین صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا اور پہلی تقریر میں حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا قاضی عسکری صاحب نے شیعہ علماء اسمبلی کی مختصر رپورٹ پیش کی۔ 

اجلاس کے اس حصے میں دیگر مختلف علماء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں امام جمعہ دہلی حجت الاسلام و المسلمین محسن تقوی، حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا صفدر حسین صاحب جونپور، حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا بشیر احمد شاہ کارگل، شامل ہیں۔

اجلاس کے دوسرے حصہ کی صدارت حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا قاضی عسکری نے فرمائی اور اس میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا مظفر نقی مئو، حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا محمد باقر رضا سعیدی دہلی این سی آر ہاپوڑ اور حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا منظر صادق زیدی لکھنؤ نے تقریر کی۔

اجلاس کا آغاز حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا نامدار عباس صاحب کی تلاوت سے ہوا اور اجلاس کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام و المسلمین جناب مولانا حیدر عباس صاحب لکھنؤ نے انجام دئے۔

درمیان اجلاس میں متعدد بار مرحوم علماء کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی گئی۔

اجلاس کے اختتامی مرحلے میں اسمبلی کی مجلس خاص کے انتخابات ہوئے اور 15 ارکان کی مجلس چنی گئی جن کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں: 

محمد حسین لطفی 

اختر عباس جون 

مختار حسین جعفری

محمد فیاض باقر حسینی

جواد حیدر جوادی 

منظر صادق زیدی

سید پیغمبر عباس

کرامت حسین جعفری

عارف اعظمی 

سید عابد رضا رضوی

غلام حسین کشمیری

آغا سید احمد مصطفی الموسوی

محمد ظفر الحسینی

منور علی 

سید علی عباس رضوی

نظرات بینندگان
captcha