مصنوعی زہانت اور قرآن میں غلطی پر علماء کا انتباہ

IQNA

مصنوعی زہانت اور قرآن میں غلطی پر علماء کا انتباہ

5:48 - December 24, 2024
خبر کا کوڈ: 3517691
ایکنا: مسلم علماء کے ایک گروپ نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اے آئی کے زریعے قرآن میں غلطی پر توجہ کی ضرورت ہے۔

ایکنا نیوز، الجمهور نیوز کی رپورٹ کے مطابق، میٹا (Meta AI) کا مصنوعی ذہانت کا نظام جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم اور مفید ٹول ہے، لیکن قرآن کریم کی سورتوں کے حوالے سے ایک بڑی غلطی کا شکار ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر بعض صارفین نے سورت فلق کے بارے میں اس مصنوعی ذہانت سے کی گئی گفتگو کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں AI نے غیر قرآنی الفاظ کے ساتھ جواب دیا۔ جب صارفین نے اسے بتایا کہ یہ سورت غلط ہے، تو اس نے درست سورت کے ساتھ جواب دیا۔

علمائے دین، مبلغین اور فقہاء نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ:

  • خاص طور پر انٹرنیٹ پروگرامز جیسے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے قرآن کی آیات میں تحریف کے خطرے کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ قرآن کی درستگی کی تصدیق کریں اور تحریف شدہ نسخوں کے بارے میں متعلقہ حکام کو مطلع کریں تاکہ فرقہ وارانہ انتشار سے بچا جا سکے۔ دیندار افراد کو مشورہ دیا کہ وہ غیر معتبر پروگرامز اور پلیٹ فارمز، جیسے کہ مصنوعی ذہانت، استعمال کرنے سے گریز کریں اور یاد رکھیں کہ قرآن کریم کی حفاظت اور اس کے متن کو محفوظ رکھنا تمام مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

علماء نے مزید زور دیا کہ قطر کے مطبوعہ مصاحف کو استعمال کیا جائے، جنہیں وزارت اوقاف و اسلامی امور نے شائع کیا ہے۔ یہ نسخے مکمل تحقیق اور جائزے کے بعد شائع کیے گئے ہیں اور مسلمان انہیں اپنے دینی امور میں بلا جھجک استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ میٹا کا مصنوعی ذہانت کا نظام ٹیکنالوجی کے میدان میں طاقتور ٹولز میں شامل ہے اور وسیع پیمانے پر ڈیٹا کے تجزیے، رجحانات کی پیش گوئی، اور ڈیٹا پر مبنی حل پیش کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے استعمالات نہایت متنوع ہیں اور ویب سائٹس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت دیگر شعبوں میں مؤثر انداز میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔/

 

4255690

ٹیگس: قرآن ، علماء ، خبردار
نظرات بینندگان
captcha