مسجدالحرام میں سردیوں کا اسپشل قرآن کورس

IQNA

مسجدالحرام میں سردیوں کا اسپشل قرآن کورس

5:25 - January 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3517750
ایکنا: مسجدالحرام و مسجدالنبی (ص)کمیٹی کے أمور کے ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں سردیوں پر خصوصی کورسز ہوں گے۔

ایکنا نیوز، شاہد الان نیوز نے خبر دی ہے کہ یہ پروگرام ہفتہ، 15 جمادی الاول (4 جنوری 2025) کو مسجد الحرام میں شروع ہوگا اور جمعہ، 21 جمادی الاول (10 جنوری 2025) تک جاری رہے گا۔

یہ پروگرام تعلیمی سال کے وسط کی تعطیلات کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عمرہ ادا کرنے والے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے والوں کے قرآنی تجربے کو بھرپور بنانا، زائرین بیت اللہ کے قرآن سے تعلق کو مضبوط کرنا اور قرآنی اعتدال کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام میں حفظ، قرات کی تصحیح اور تجوید کو ایک جامع تعلیمی طریقہ کار کے ذریعے سکھایا جائے گا، جس میں شرکاء کی انفرادی خصوصیات کو مدنظر رکھا جائے گا تاکہ قرآن کی تعلیم پر مکمل عبور حاصل کیا جا سکے۔

مسجد الحرام کا قرآنی تعلیمی پروگرام تلاوت، حفظ، آیات کا جائزہ اور مہارتوں کے فروغ پر مشتمل ہوگا، اور یہ ماہر مرد اور خواتین اساتذہ کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔

یہ پروگرام مقررہ دنوں میں نماز فجر کے بعد مسجد الحرام کی سعودی تیسرے توسیعی منصوبے میں شروع ہوگا اور اذان مغرب تک جاری رہے گا۔ قرآن سیکھنے والے اس سے روزانہ پانچ گھنٹے استفادہ کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی (ص) کے قرآنی حلقے یا محافل ان مساجد کی روایتی سرگرمیوں میں شامل ہیں، جو حرمین شریفین کے اس مشن کے تحت منعقد کی جاتی ہیں، جو قرآن کی عظمت کو اجاگر کرنے پر مبنی ہے۔/

 

4257307

نظرات بینندگان
captcha