ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، میڈل ایسٹ نیوز سے نقل کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ، توفیق الربیعہ نے بتایا کہ گزشتہ سال (2024) حج اور عمرہ کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18,535,689 تک پہنچ گئی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس میں سے 16,924,689 افراد نے عمرہ ادا کیا، جبکہ 1,611,310 افراد نے حج تمتع کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا۔
وزیر حج و عمرہ نے مزید کہا کہ مسجد النبی (ص) کی زیارت کرنے والوں کی تعداد بھی 13 ملین سے زائد رہی۔/
4259915