دہلی سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق دہلی این سی ار میں واقع شیعہ بستی شیعہ نگر جیٹی کی جامع مسجد میں نوجوانوں اور جوانوں نے ماہ رجب کا اعتکاف انجام دیا۔
اعتکاف کی اس عظیم روحانی تقریب میں امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین جناب مولانا محمد باقر رضا سعیدی صاحب کے علاوہ مقامی عالم دین جناب مولانا دلکش حیدر صاحب نے بھی حصہ لیا۔
محترم امام جمعہ نے بتایا کہ اس روحانی اور معنوی تقریب کے دوران نماز، روزہ کے علاوہ قرآن خوانی، انبیاء و اہلبیت علیہم السلام کی سیرت، احکام شرعی اور دوسرے پروگرام جاری۔
اعتکاف کے بعد ایک تقریب میں نوجوانوں اور جوانوں کی ہمت افزائی کے لیے انھیں انعامات سے نوازا گیا۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں دہلی سیلم پور کے امام جماعت مولانا ناظم حسین صاحب اور مقامی عالم مولانا وصی حیدر صاحب نیز رسول پور دھولڑی میرٹھ سے حکیم عالم عباس صاحب نیز دہلی سے حاجی مظاہر کے علاوہ دیگر معزز حضرات موجود تھے۔