بین الاقوامی قرآنی مقابلہ العمید ایوارڈ کے ججز کی نشست

IQNA

بین الاقوامی قرآنی مقابلہ العمید ایوارڈ کے ججز کی نشست

6:15 - February 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3517902
ایکنا: آستانہ عباسی سے وابستہ علمی کمیٹی کی زیرنگرانی العمید ایوارڈ کی نشست کربلاء میں منعقد ہوئی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، آستان مقدس عباسی کی ویب سائٹ کے حوالے سے، مشتاق العلی، جو کہ آستان عباسی کے مجمع علمی قرآن کریم کے سربراہ ہیں، نے العمید قرآن ایوارڈ مقابلے کے ججوں میں شامل چند معزز شخصیات کی میزبانی کی، جن میں مصری جج شیخ محمد البسیونی، افغان جج عبدالکبیر حیدری، اور عراقی جج باسم العابدی شامل تھے۔

یہ قرآنی مقابلہ عربی اور غیر عربی 53 ممالک کے قاریوں کی شرکت سے دو عمرانی گروہوں، یعنی نوجوانوں اور بزرگوں کے درمیان منعقد کیا جا رہا ہے۔

آئندہ دنوں میں، یہ مقابلہ فوٹوگرافی اور فلم بندی کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ججوں اور شرکاء کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہوگا۔

اس مقابلے کے لیے رجسٹریشن 15 دن تک جاری رہی، اور منتظمین نے سینکڑوں ایسی درخواستیں وصول کیں جو مقررہ معیارات پر پورا اترتی تھیں۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی، آستان مقدس عباسی نے رجسٹریشن کے عمل کو بند کر دیا۔

پذیرفتہ قاریوں کے نام  جاری کیے گئے، جن میں بڑے گروہ کے 30 اور نوجوانوں کے گروہ کے 10 قاری شامل ہیں۔

العمید بین الاقوامی قرآنی قرأت مقابلہ، آستانہ مقدس عباسی کے ان اقدامات میں سے ایک ہے جو قرآنی ثقافت کو فروغ دینے اور انفرادی و اجتماعی دینی شناخت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔/

 

4262907

نظرات بینندگان
captcha