ایکنا نیوز کے مطابق فلسطین فائونڈیشن بلوچستان کےزیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کوئٹہ پریس کلب میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنما اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے با اثر اور سرکردہ خواتین و حضرات اور مدارس اور دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔
کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عطاء الرحمن بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور بی ایس او کے سابق چیئرمین واحد بلوچ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی علامہ سہیل اکبر شیرازی علامہ شیخ ولایت حسین جعفری جمعیت اتحاد العلماء بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالکبیر شاکر پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کبیر افغان سابقہ سینٹر بزرگ بلوچ رہنما میر مہیم خان بلوچ شریک تھے۔
دیگر مقررین میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ آقائے سید ابوالحسن میری پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر ایڈوکیٹ خورشید کاکڑ عالم خان کاکڑ جمعیت اھل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمن، مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی رہنما محمد ادریس مغل جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی سنزر سعید مرکزی جامع مسجد کے نائب خطیب مفتی احسان الحق حقانی الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کرد نے خطاب کیا۔
مقررین نے امریکی اور اسرائیلی سازشوں اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی دنیا کی وحدت اور فلسطین و غزہ سے ہمدردی اور تعاون کا مطالبہ کیا۔/