ایکنا نیوز، الکفیل نیوز کے مطابق آستانہ مقدس عباسی نے بین الاقوامی قرآنی تلاوت کے مقابلے "جایزه العمید" کے دوسرے مرحلے کے لیے منتخب ہونے والے شرکاء کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ مقابلہ آستانہ عباسی کے علمی قرآنی مرکز کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے، جس میں 22 ممالک کے قاری شرکت کر رہے ہیں۔ اس میں 30 افراد بڑے گروپ اور 10 افراد نوجوانوں کے گروپ میں شامل تھے۔
سنئیر کے زمرے میں 15 قاری دوسرے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، جن میں تین ایرانی قاری بھی شامل ہیں۔
یہ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ "جایزه العمید" آستانہ عباسی کی ایک اہم کوشش ہے جو قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ فرد اور معاشرے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔