ایرانی قراء کربلاء بین الاقوامی مقابلوں کے اگلے مرحلے میں

IQNA

ایرانی قراء کربلاء بین الاقوامی مقابلوں کے اگلے مرحلے میں

4:57 - March 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3518158
ایکنا: کربلاء کے «العمید ایوارڈ » مقابلوں میں ایرانی قراء دوسرے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیے۔

ایکنا نیوز، الکفیل نیوز کے مطابق آستانہ مقدس عباسی نے بین الاقوامی قرآنی تلاوت کے مقابلے "جایزه العمید" کے دوسرے مرحلے کے لیے منتخب ہونے والے شرکاء کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ مقابلہ آستانہ عباسی کے علمی قرآنی مرکز کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے، جس میں 22 ممالک کے قاری شرکت کر رہے ہیں۔ اس میں 30 افراد بڑے گروپ اور 10 افراد نوجوانوں کے گروپ میں شامل تھے۔

سنئیر کے زمرے میں 15 قاری دوسرے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، جن میں تین ایرانی قاری بھی شامل ہیں۔

دوسرے مرحلے کے لیے منتخب قاریوں کے نام درج ذیل ہیں:

  1. محمود کمال الدین (مصر) حمیدرضا مقدسی (ایران) اسامہ عبدالحمزہ کربلائی (عراق) محمد رزقن (انڈونیشیا) طلحہ کنکالو (تنزانیہ) عمار سالم الحلی (عراق) عزت سید محمد علی راشد (مصر) اسامہ بوزاهیر (مراکش) محمد حسن حسن زادہ (افغانستان) رحیم شریفی (ایران) بلال ہمفی (ترکی) مصطفی عبدالساده (عراق) محمدعلی قاسم (لبنان) سعید پرویزی (ایران) محمد نذیر اصغر (فلپائن)

مسابقے کی جج کمیٹی کے اراکین یہ ہیں:

  • شیخ محمد بسیونی (مصر) باسم العابدی (عراق) مشتاق العلی (عراق) عبدالکبیر حیدری (افغانستان) محمد عصفور (مصر) شید حسنین الحلو (عراق) سید کریم موسوی (ایران) محمد رمال (لبنان)

یہ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ "جایزه العمید" آستانہ عباسی کی ایک اہم کوشش ہے جو قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ فرد اور معاشرے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

نظرات بینندگان
captcha