ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینیؒ فاونڈیشن کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، زینب نصراللہ نے "یادوارۂ شہدائے مقاومت" پروگرام سے خطاب کرتے ہوئےکہا: "مستکبرین کے خلاف مزاحمت اور استقامت کا محاذ، امام زمانہؑ کے ظہور کے لیے زمینہ اور مقدمہ فراہم کرتا ہے۔"
شہید نصراللہ کی بیٹی نے کہا: "ہمارا ایمان خدا پر حقیقی ہونا چاہیے، اور جب ایسا ہو تو ہمیں ہر قسم کی قربانی اور ایثار کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ قدس شریف کی آزادی ایک عظیم ہدف ہے جسے ہم ہرگز ترک نہیں کریں گے، اور ہماری مزاحمت جو خدا پر ایمان پر استوار ہے، بڑے بڑے فتوحات کی جانب پیش قدمی کرے گی۔"
انہوں نے مزید کہا: "مزاحمت کے محاذ کے کمانڈروں اور نمایاں شخصیات کی شہادت نے مزاحمتی راستے کو تقویت بخشی ہے۔ غاصب صہیونی رژیم نے شہید سیدحسن نصراللہ کو شہید کر کے یہ گمان کیا کہ مزاحمت ختم ہو جائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا، بلکہ یہ شہادتیں مزاحمت کے محاذ کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔"
زینب نصراللہ نے تاکید کی: "ہم اللہ کے راستے میں اور اسلامی اقدار کے دفاع میں کسی بھی قربانی اور ایثار سے دریغ نہیں کریں گے، اور اللہ تعالیٰ بھی اپنے وعدے اور سنت کے مطابق، اپنے راستے میں جہاد کرنے والوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گا۔"
شہید سیدحسن نصراللہ کی بیٹی نے مزید کہا: "آج ہم سب مزاحمت کے راستے میں شہادت کے لیے تیار ہیں، اور یہ راستہ پیروزی اور قدس کی نجات تک جاری رہے گا۔"
انہوں نے کہا: "حزب اللہ لبنان کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ آج دنیا، لبنانی عوام کو ایک مزاحمت کرنے والی قوم کے طور پر جانتی ہے، اور دوست و دشمن سب جان لیں کہ تمام تر مشکلات اور مصائب کے باوجود، یہ راستہ ہرگز رکا نہیں جائے گا۔"
4273978