ایکنا کی رپورٹ کے مطابق؛ آستانِ حسینی کی اطلاع رسانی ویب سائٹ سے نقل شدہ خبر میں کہا گیا ہے کہ استاد محمدباقر المنصوری، جو بین الاقوامی تعلیمی شعبہ کے نگران ہیں، انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ قرآنی کورس آن لائن اور ٹیلیگرام کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں دنیا کے 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1000 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس قرآنی کورس میں شرکت کرنے والے طلبہ کا تعلق آسٹریلیا، امارات، بحرین، برازیل، امریکہ، برطانیہ، الجزائر، ڈنمارک، سعودی عرب، سینیگال، عراق، کویت، ناروے، یمن، ایران، پاکستان، شام، سیئرالیون، عمان، گنی، کینیڈا، لبنان، لکسمبرگ، مصر، اور نائجیریا سے تھا۔
استاد مصطفی الطائی، جو اس کورس کے دوسرے نگران تھے، انہوں نے بتایا کہ اس کورس میں تفسیری اسباق سادہ اور معتبر تفاسیر کی بنیاد پر پیش کیے گئے، جبکہ سورۂ "ص" کو حفظ کروانے کے لیے ایک منظم اور مربوط پروگرام ترتیب دیا گیا۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ کورس مختلف انٹرایکٹو سرگرمیوں پر مشتمل تھا جس میں عراق، ایران، لبنان، اور شام سے تعلق رکھنے والے قرآن کے ماہر اساتذہ (مرد و خواتین) نے شرکت کی تاکہ تعلیم و تربیت کے معیار اور جائزے کو یقینی بنایا جا سکے۔
مصطفی الطائی نے بتایا کہ کورس کے اختتام پر جدید طریقوں سے امتحان منعقد کیا گیا جس کے نتیجے میں شرکاء کو اعلیٰ، بہت اچھا اور اچھا کے تین درجات میں اسناد دی گئیں، جبکہ باقی شرکاء کو ان کی شرکت کی بنا پر شرکت نامہ عطا کیا گیا۔/
4274695