امارات میں حفظ قرآن کورس برائے خواتین

IQNA

امارات میں حفظ قرآن کورس برائے خواتین

7:14 - April 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3518278
ایکنا: اداره امور اسلامی و فلاح و بہبود دبئی نے خواتین کے لیے تیسویں پارے کے حفظ کورس کا اہتمام کیا ہے۔

ایکنا نیوز؛ الامارات الیوم نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ قرآنی کورس حضوری (آن سائٹ) انداز میں دبئی شہر کے ند الشبا-1 مرکز میں منعقد کیا جائے گا۔

دبئی کی اسلامی و خیراتی امور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ قرآنی کورس خواتین کے لیے مخصوص ہے جس کا مقصد شرکاء خواتین کو قرآن کریم سے مضبوط تعلق پیدا کرنا اور تلاوت و تجوید سیکھنے کو آسان بنانا ہے۔

یہ کورس ہر ہفتے منگل اور جمعرات کے دن صبح 8 سے 10 بجے کے درمیان منعقد ہوگا۔

یہ کورس اپریل 2025 کے وسط  سے شروع ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والی خواتین، اطلاعیہ میں دیے گئے QR کوڈ کو اسکین کرکے یا دبئی کی اسلامی و خیراتی امور کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنا اندراج مکمل کر سکتی ہیں۔

یہ کورس خواتین کے لیے ایک مثالی موقع ہے کہ وہ قرآن کریم کے تیسویں پارے کو حفظ کریں اور اسے ماہِر و تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں دہرائیں اور بہتر بنائیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ قرآنی کورس دبئی کی اسلامی و خیراتی امور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد خواتین میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینا، تجوید کے صحیح اصولوں کے مطابق قرآن سیکھنا، قرآنی مہارتوں کو نکھارنا، اور اسلامی اقدار کو تقویت دینا ہے۔/

 

4274706

نظرات بینندگان
captcha