لیبیا قرآنی مقابلے اور ایرانی قرآء

IQNA

لیبیا قرآنی مقابلے اور ایرانی قرآء

5:32 - May 13, 2025
خبر کا کوڈ: 3518476
ایکنا: لیبیا میں تیرہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان- ایرانی نمائندے فائنل مرحلے میں نہ پہنچ سکے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، لیبیا میں منعقدہ تیرہویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ مرحلہ گزشتہ دنوں آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔ ایران کے دو نمائندے اس مرحلے میں شرکت کے باوجود فائنل مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔

ایران کی جانب سے مجتبی علیرضالو اور محمد جواد دلفانی نے ان مقابلوں میں شرکت کی۔ دونوں نے لیبیا کے مقابلے کے ضوابط کے مطابق بغیر کسی غلطی کے اپنی کارکردگی پیش کی، لیکن بالآخر فائنل اور حضوری مرحلے میں پہنچنے سے محروم رہے۔

لیبیا کے بین الاقوامی قرآن مقابلے تین شعبوں میں منعقد کیے جاتے ہیں:

  1. مکمل حفظ قرآن کریم مکمل حفظ قرآن کریم مع قرائات عشرہ مکمل حفظ قرآن کریم مع تفسیر

ان مقابلوں کی منتظمین نے ایران سے دو شعبوں میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ ایران کی قاریان و حافظان قرآن کریم کی اعزامی کمیٹی نے ان مقابلوں کے لیے مجتبی علیرضالو کو مکمل حفظ قرآن اور محمد جواد دلفانی کو حفظ مع قرائات عشرہ کے شعبے میں نمائندگی کے لیے منتخب کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ مقابلے دو مراحل پر مشتمل ہوتے ہیں:

  • ابتدائی مرحلہ (آن لائن) فائنل مرحلہ (حضوری)

فائنل مرحلہ محرم 1447 ہجری میں فیزیکلی طور پر منعقد کیا جائے گا۔/

 

4281808

نظرات بینندگان
captcha