ایکنا نے آر ٹی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ انس ربیع 2017 میں پیدا ہوا اور ابھی اس کی عمر آٹھ سال بھی مکمل نہیں ہوئی۔ وہ مصر کے صوبہ اسیوط میں جامعہ ازہر کے ایک مرکز میں دوسری جماعت کا طالبعلم ہے۔
حال ہی میں وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے ذریعے مشہور ہوا، جن میں وہ قرآن اور اسلامی علمی متون کو حفظ سے پڑھتا دکھائی دیتا ہے۔ کم عمری کے باوجود، اس کی ذہانت اور فطری استعداد نے بہت سوں کو متاثر کیا ہے۔
شیخ الازہر احمد الطیب نے انس ربیع کو اپنی موجودگی میں مدعو کیا، اور اس موقع پر خود کھڑے ہو کر اس بچے کو اپنی کرسی پر بٹھایا۔ انس نے علمائے ازہر اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے سامنے مشکل علمی متون کی قرائت کی۔
انس کے والد مصطفیٰ ربیع، جو مجمع البحوث الإسلامیہ کے خطیبوں میں سے ہیں، نے بتایا کہ شیخ الازہر نے انس کی حوصلہ افزائی کی اور اسے کہا کہ وہ اپنے علمی سفر کو جاری رکھے اور مکمل کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الازہر نے انس کو اپنے دفتر کی کرسی پر بٹھایا اور خود اس کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ اس موقع پر انس نے ایک مشکل علمی متن "مثلث قطرب" کو ازبر پڑھا، جو کہ کسی بھی بچے کے لیے نہایت دشوار ہے۔ اس کی کارکردگی نے شیخ الازہر کو بہت متاثر کیا۔
انس کے والد کے مطابق، شیخ الازہر نے حج تمتع کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے انس سے وعدہ کیا اور اس سے کہا کہ وہ تعلیم کا سلسلہ اسی جذبے سے جاری رکھے۔
انہوں نے بتایا کہ انس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، جامعہ ازہر کے صدر سلامہ داوود نے پہلے اسے بلایا، پھر محمد الضوینی، نائب شیخ الازہر نے ملاقات کی اور اس کی حفظ کی صلاحیتوں اور تعلیمی قابلیت کو جانچنے کے لیے سوالات کیے۔ بعد ازاں، انہوں نے یہ رپورٹ شیخ الازہر کو دی، جنہوں نے انس کو اپنے دفتر میں مدعو کیا۔/
This is a modal window.
4283200