پانچ لاکھ زائرین بیت اللہ کی سعودی عرب آمد

IQNA

پانچ لاکھ زائرین بیت اللہ کی سعودی عرب آمد

14:10 - May 23, 2025
خبر کا کوڈ: 3518525
ایکنا: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب تک پانچ لاکھ سے زائد زائرین حج 1446ھ (2025ء) کی ادائیگی کے لیے فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ایکنا نے بصرہ 365 ٹی وی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزارت حج کے مطابق اب تک 555,000 سے زائد زائرین سعودی عرب میں داخل ہو چکے ہیں۔ وزارت نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے زائرین کا ان الفاظ میں خیر مقدم کیا: "خوش آمدید، خدا کے مہمانو! آپ کا آنا باعث عزت ہے، آپ کی رہائش آرام دہ ہو!" یہ پیغام اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب زائرین کے استقبال اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ حج و عمرہ کا نظام پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ زائرین کے ملک میں داخلے سے لے کر مناسک حج کی تکمیل تک ان کے لیے آرام دہ، منظم اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ ساتھ ہی یہ تاکید بھی کی گئی کہ ہر زائر کے لیے حج کا باضابطہ اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

وزارت کے مطابق، حج پرمٹ رکھنے والوں کو مخصوص خدمات مکمل طور پر فراہم کی جاتی ہیں، اور رواں سال کے منظم اور وسیع انتظامی ڈھانچے کی بدولت زائرین اپنے مناسک آسانی، سلامتی اور سکون سے ادا کر سکیں گے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق:

زمینی راستے سے: 538,766 زائرین

فضائی راستے سے: 14,391 زائرین

سمندری راستے سے: 1,422 زائرین

اب تک داخل ہونے والے زائرین کا یہ مجموعہ جاری سیزن میں جاری کیے گئے تمام حج ویزوں کا 39 فیصد بنتا ہے۔

زائرین کی آمد یکم ذوالقعدہ 1446ھ (مطابق 29 اپریل 2025ء) سے شروع ہوئی، جو کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج کے باضابطہ آغاز کی علامت ہے۔/

 

4283717

نظرات بینندگان
captcha