موسم حج اور سینکڑوں رضا کاروں کی خدمات

IQNA

موسم حج اور سینکڑوں رضا کاروں کی خدمات

6:01 - May 31, 2025
خبر کا کوڈ: 3518569
ایکنا: حلال احمر کی ٹیم جو 550 رضا کاروں پرمشتمل ہے حج کے موقع پر خدمات انجام دیں گے۔

ایکنا نیوز-  خبررضا ادارے  واس کے مطابق سعودی عرب میں ہلال احمر (ریڈ کریسنٹ) تنظیم کے رضاکار مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات، مزدلفہ) میں امدادی خدمات کی فراہمی کے لیے سرگرم ہو چکے ہیں، تاکہ حجاج کرام کو ہر ممکن امدادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

رضاکار مرد و خواتین چوبیس گھنٹے مسجد الحرام، مسجد نبوی اور مشاعر مقدسہ جیسے پرہجوم مقامات پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ امدادی ٹیموں کی صورت میں مختلف مقامات پر تعینات ہیں تاکہ تمام علاقوں میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو اپنی خدمات کے دائرے میں لے سکیں۔

رضاکاروں کی یہ شرکت، ہلال احمر تنظیم کی حج کے دوران پیشگی تیاری اور موثر رابطہ کاری کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ تنظیم اپنے انسانی مشن سے گہری وابستگی رکھتی ہے اور حجاج کرام کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔/

 

4285423

ٹیگس: حجاج ، خدمات ، رضا
نظرات بینندگان
captcha