حج قرآنی مقابلوں میں مصری حافظ کی عمدہ کارکردگی

IQNA

حج قرآنی مقابلوں میں مصری حافظ کی عمدہ کارکردگی

7:22 - June 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3518627
ایکنا: حماده محمد السید خطاب، مصری حافظ قرآن مصری نےمسجد الحرام میں منعقدہ حجاج قرآنی مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کیا۔

ایکنا نیوز- صدی البلد نیوز ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی تولیت کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا، جو دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے حجاج کرام کے لیے مخصوص تھا۔

اس مقابلے میں ایک ہزار سے زائد شرکاء نے حصہ لیا، جو حج کے لیے سعودی عرب آئے ہوئے مہمانانِ خدا میں شامل تھے۔

حمادہ محمد السید خطاب، جو کہ جامعۃ الازہر کے قرآن مرکز سے وابستہ قرآن حافظ اور طنطا میں قرآنی قراءات اور علوم قرآنی کی فیکلٹی کے رکن ہیں، اس مقابلے کے ممتاز شرکاء میں سرفہرست قرار پائے۔ انہوں نے پورے قرآن کے حفظ کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے صدی البلد سے گفتگو میں بتایا کہ اس مقابلے میں درجہ بندی یا رینکنگ کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ تمام ممتاز شرکاء کو برابر عزت و اکرام کے ساتھ سراہا گیا۔

مسابقے کے تمام شعبہ جات میں 18 شرکاء کو نمایاں قرار دیا گیا، جن میں حمادہ محمد السید خطاب واحد مصری حافظ تھے جنہیں پورے قرآن کے حفظ میں امتیازی حیثیت حاصل ہوئی۔

تقریبِ اعزاز کے دوران، شرکاء کو یادگاری انعامات بھی پیش کیے گئے، اور یہ انعامات شیخ ماہر المعیقلی، امام جماعت مسجد الحرام نے حرمین شریفین کی تولیت کی نمائندگی کرتے ہوئے پیش کیے۔

اس قرآنی مقابلے میں درج ذیل شعبہ جات شامل تھے:

·       مکمل قرآن کا حفظ

·       نصف قرآن کا حفظ

·       قرآن کی تعلیم و تلاوت

اس روحانی اور بابرکت تقریب کا مقصد زائرانِ حج میں قرآن کی تلاوت و حفظ کے میدان میں امتیاز حاصل کرنے والوں کی شناخت اور ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اس مقدس سفر میں قرآن کے اثرات کو فروغ دینا تھا۔/

 

4287418

نظرات بینندگان
captcha