پاکستانی پارلیمنٹ کا ایران و رهبر معظم انقلاب سے یکجہتی

IQNA

پاکستانی پارلیمنٹ کا ایران و رهبر معظم انقلاب سے یکجہتی

13:48 - June 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3518686
اراکین پارلیمنٹ نے بے مثال انداز میں ایران اور رہبر معظم کی حمایت اور صہیونی حملوں کی مذمت کی ہیں۔

ایکنا نیوز- پاکستان ٹوڈے نیوز کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے کھلے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، جن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان شامل تھے، نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی تصاویر اٹھا کر اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت سے وفاداری اور حمایت کا اظہار کیا، اور امریکہ اور صیہونی حکومت کی کارروائیوں کی سخت مخالفت کی۔

اسی طرح پاکستان تحریکِ انصاف (عمران خان سے وابستہ جماعت) کے نمائندے بھی ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر "مرگ بر امریکہ" اور "مرگ بر اسرائیل" جیسے نعرے درج تھے، اور انہوں نے اس انداز میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

4290374

نظرات بینندگان
captcha