ایران میں کمانڈروں کی تشیع اور عالمی کوریج

IQNA

ایران میں کمانڈروں کی تشیع اور عالمی کوریج

9:51 - June 29, 2025
خبر کا کوڈ: 3518707
ایکنا: ایران میں کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشیع منعقد کی گئی جس کو عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج دیا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے انقلاب چوک میں صہیونی حملوں کے شہداء کی تشییع جنازہ کے آغاز کے ساتھ ہی عربی اور غیر عربی میڈیا نے اس تقریب کی بھرپور کوریج کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ تقریب ایرانی عوام کی وسیع شرکت کے ساتھ جاری ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (AFP): اس سرکاری خبر ایجنسی نے ہفتہ کے روز رپورٹ کیا کہ ایران نے ان تقریباً ۶۰ افراد کی رسمی تدفین کا آغاز کر دیا ہے، جن میں فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں، جو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شہید ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے جوہری سائنس دانوں اور فوجی کمانڈروں کی تشییع صبح ۸ بجے تہران میں شروع ہوئی۔

ایرانی ٹی وی: ایرانی ٹی وی نے سیاہ لباس پہنے افراد، ہاتھوں میں ایرانی پرچم اور شہید کمانڈروں کی تصاویر اٹھائے ہوئے عوام کے مناظر نشر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہداء کی تعظیم و تکریم کی تقریب باضابطہ طور پر شروع ہو چکی ہے۔

سی این این (CNN): سی این این کی ویب سائٹ نے لکھا کہ تہران میں بڑی تعداد میں عوام جمع ہوئی، جنہوں نے جھنڈے اور بینر اٹھا کر ایران و اسرائیل کی ۱۲ روزہ جنگ میں شہید ہونے والے اعلیٰ فوجی شخصیات اور جوہری سائنسدانوں کی یاد منائی۔

ایسوشی ایٹڈ پریس (AP): ایسوشی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہزاروں سوگوار افراد آج تہران کی مرکزی سڑکوں پر نکل آئے تاکہ سپاہ پاسداران کے کمانڈر، دیگر اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنس دانوں کی تشییع میں شریک ہو سکیں، جو ۱۲ روزہ جنگ کے دوران شہید ہوئے۔

 
بازتاب مراسم تشییع پیکر شهدای حملات رژیم صهیونیستی در رسانه‌های خارجی

 

المیادین: المیادین چینل کے تہران میں موجود نمائندے نے رپورٹ دی کہ میدان انقلاب میں شہداء کی تشییع کے لیے بہت بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں، جنہوں نے صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے ۶۰ افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 
بازتاب مراسم تشییع پیکر شهدای حملات رژیم صهیونیستی در رسانه‌های خارجی

 

المنار: المنار چینل نے رپورٹ دی کہ آج صبح کے ابتدائی لمحات سے ہی ایرانی عوام انقلاب چوک میں موجود تھے تاکہ شہداء کے ساتھ اپنی وفاداری اور عقیدت کا اظہار کر سکیں، حتیٰ کہ باضابطہ تقریب کے آغاز سے قبل ہی لوگ جمع ہو چکے تھے۔

الحدث (سعودی عرب): سعودی چینل "الحدث" نے اس جنازے کی تقریب کی لائیو کوریج میں ایرانی عوام کی وسیع شرکت کو نمایاں کیا اور اسے "پرجوش" اور "وسیع پیمانے پر" قرار دیا۔

 
بازتاب مراسم تشییع پیکر شهدای حملات رژیم صهیونیستی در رسانه‌های خارجی

اسپوتنک (روسی خبر رساں ادارہ): روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے عربی حصے نے عنوان دیا: "ایران فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنس دانوں کے غم میں سوگوار ہے" اس رپورٹ میں "شهدای اقتدار" یعنی اقتدار کے شہداء کی باشکوه تدفین، وقت اور تفصیلات کا ذکر کیا گیا۔

 
بازتاب مراسم تشییع پیکر شهدای حملات رژیم صهیونیستی در رسانه‌های خارجی

 

خلاصہ: تہران میں ہفتہ ۷ تیر ۱۴۰۴ (مطابق ۲۸ جون ۲۰۲۵، دوم محرم) کو شہید سرداروں، کمانڈروں، جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں کی تشییع کی تقریب کا آغاز اعلیٰ عسکری و سول حکام اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام کی بھرپور شرکت سے ہوا۔ ایرانی قوم نے اپنی قدرشناسی اور انقلابی جذبات کے تحت ۶۰ شہداء کی پرجوش انداز میں الوداعی تقریب منعقد کی، جس نے داخلی وحدت اور عالمی میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کی۔/

 

4291287

نظرات بینندگان
captcha