سامی یوسف نے استنبول کنسرٹ کی آمدنی غزہ کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا

IQNA

سامی یوسف نے استنبول کنسرٹ کی آمدنی غزہ کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا

7:13 - August 29, 2025
خبر کا کوڈ: 3519062
ایکنا: سامی یوسف، اسلامی دنیا کے معروف گلوکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار نے اپنے نئے البم کی استنبول میں ہونے والی کنسرٹ پرفارمنس کے بعد اس پروگرام کی آمدنی کا ایک حصہ غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے وقف کر دیا۔

ایکنا نیوز- اناطولی نیوز کے مطابق سامی یوسف نے گزشتہ شب استنبول کے ینی‌قاپی فیسٹیول پارک میں اپنے کنسرٹ کا آغاز معروف نغمہ "نسیمی" سے کیا اور اس موقع پر اپنے نئے البم کا تعارف کرایا۔ انہوں نے پہلی بار اس البم کے گیت براہِ راست کنسرٹ میں پیش کیے۔

چند روز قبل سامی یوسف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ نیا البم پہلی مرتبہ استنبول میں متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اس کنسرٹ کی آمدنی کا ایک حصہ فلسطین کے عوام، خصوصاً غزہ کے متاثرین کے لیے وقف کیا جائے گا۔

سامی یوسف ایران کے شہر تبریز میں پیدا ہوئے اور ترک آذری نژاد ہیں۔ وہ تین سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ لندن منتقل ہوئے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی۔ انہیں پیانو اور کمانچہ بجانے میں بھی مہارت حاصل ہے۔

یہ برطانوی نژاد ایرانی فنکار، جو اسلامی اور روحانی موسیقی کے شعبے میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سرگرم ہیں، نے 2003 میں اپنا پہلا البم "المعلم" جاری کیا۔ ان کے مشہور البمز میں حسبی ربی، یا رسول اللہ یا محمد، امت من، ہر جگہ که هستی، سلام، مرکز، ترانہ‌های راه اور برکت شامل ہیں۔

یہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار، جو ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام اور تحریکِ مزاحمت کے حامی رہے ہیں، 12 روزہ جنگ کے بعد بھی کھل کر صہیونی ریاست کے خلاف ڈٹے رہے اور ایران کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ سامی یوسف متعدد بار غزہ اور ایران کے عوام کی صہیونی جارحیت کے خلاف حمایت کر چکے ہیں۔/

 

4301919

ٹیگس: کنسرٹ ، یوسف ، غزہ
نظرات بینندگان
captcha